اپنی شکل دیکھی ہے کبھی، بڑے آئے ارفع لینے والے

“اپنی شکل دیکھی ہے کبھی، بڑے آئے ارفع لینے والے” 

کل انٹرنیٹ پر ایک مضمون پڑھا جس کا عنوان تھا کہ “صرف ارفع کریم ہی کیوں؟”

جس میں لکھنے والے نے رب سے شکایات کی تھی کہ صرف ارفع کریم کی کو کیوں بلا لیا، ہم سب بیکار کے لوگ زندہ ہیں اور ارفع چلی گئی.

آئیےدیکھیں کہ صرف عرفہ کریم کیوں.

سب سے پہلے ایک اور واقعہ سن لیں 


لاہور گرائمر سکول میں 14 جنوری کو میوزیکل شو ہوا،
یہ وہی سکول ہے جس میں ارفع کریم رندھاوا اے-لیول کر رہی تھی
اور اس منفرد انداز سے جس دن پاکستان کا نام روشن کرنے والی اپنی آخری آرام گاہ کا مسکن بن رہی تھی،
اس سکول جس کے لیے اعزاز تھا کا ارفع کریم رندھاوا اس سکول میں پڑھ رہی تھا،
جب پورا پاکستان رنج و غم میں تھا، لاہور اور کراچی کے آئی-ٹی سے متعلقہ پروجیکٹ کے نام اس کے نام سے منسوب ہو رہے تھے۔۔۔ وہاں اسی لاہور گرائمر سکول میں ایک گلوکار قرۃ العین بلوچ اپنے فن کا مظاہرہ کر رہی تھی۔۔۔
یہ یے احساس اپنے ہیروز کے لیے جو دنیا میں ملک و قوم کا نام روشن کر رہے ہیں۔۔۔۔
 
جب ساری قوم کا ضمیر مر جائے تو اسی طرح ہوتا ہے
گلی کے نکڑ پر بوری میں لاش پڑی ہوتی ہیں اور محلے میں شادی کے ہنگامے اپنے عروج پر ہوتے ہیں
ناچ ، گانے دھمال زوروں پر چل رہے ہوتے ہیں
جانور بھی دوسرے مردہ جانور کے پاس سے گزرتا ہے تو کچھ دیر کے لیے رک جاتا ہے.
ابھی بھی الله کا عذاب نہ آئے

آپ نے رب سے شکایات کی ہیں کہ صرف ارفع کریم کی کو کیوں بلا لیا، ہم سب بیکار کے لوگ زندہ ہیں اور ارفع چلی گئی.
ارے بھائی کیا ہم اس قابل تھے کہ ارفع ہمیں دی جاتی؟؟؟
جیسے کہا جاتا ہے کہ “اپنی شکل دیکھی ہے کبھی بڑے آئے ارفع لینے والے”

لال گلابوں کی جگہ خون کی لالی
کھلکھلاتی کلیوں کی جگہ کافور کی خوشبو میں بسے قبرستان
درسگاہوں پر قتل گاہوں کا گمان
چند ٹکوں کے عوض ناچتی ماڈل “حیا“
جہاں انقلاب پہلے بِکنے پھر بَکنے کا نام ہو
جس ملک کو ارفع مقاصد کے لیئے بنایا ہو
جس نے عرفات کی پاسبانی چھوڑ کر حرم فروشی کی ہو
اس قوم سے ارفع چھین لی جاتی ہے۔
ہم ارفع کے قابل ہی نہیں تھے

This entry was posted in islahi. Bookmark the permalink.

1 Response to اپنی شکل دیکھی ہے کبھی، بڑے آئے ارفع لینے والے

  1. بہت عمدہ بات اور ایک سچ بھی اچھا لگا۔ شکریہ

Leave a comment